سپیشل انیشییٹو پولیس سٹیشنز (SIPS صاف ستھرے ماحول اور سٹیزن فرینڈلی سمارٹ پولیسنگ کی شاندار مثال ہیں
  • 8 months ago
پنجاب پولیس تھانہ کلچر میں ایک واضح اور مثبت تبدیلی لا رہی ہے، سپیشل انیشییٹو پولیس سٹیشنز (SIPS) صاف ستھرے ماحول اور سٹیزن فرینڈلی سمارٹ پولیسنگ کی شاندار مثال ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تھانہ مزنگ کے دورے کے موقع پر اس سٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں دور حاضر کی پولیسنگ پر مبنی جدید ڈیجیٹلائزڈ سہولیات بارے آگاہ کرتے ہیں۔
"یہاں آپ کیومیٹک مشین کی مدد سے ٹوکن لیں گے، فرنٹ ڈیسک پر موجود مستعد عملہ آپکو مطلوبہ افسر تک رہنمائی اور رسائی سمیت تمام تر سہولیات مہیا کرے گا۔ تھانے میں پولیس خدمت مرکز کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔"
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا حکومت پنجاب کے تعاون سے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز میں فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے عوام کے نام اہم ویڈیو پیغام۔۔