ریحام خان، پاکستانی میڈیا پربرسنےکےبجائےاپنی جعلی ڈگری کےالزام کی وضاحت کریں، کشورزہرہ

  • 9 years ago
متحدہ قومی موومنٹ، شعبہ خواتین کی انچارج اور حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے کہاہے کہ وہ پاکستانی میڈیا پر برسنے کے بجائے اپنی جعلی ڈگری کے الزام کی وضاحت کریں ۔ ایک بیان میں انہوں نے ریحام خان کی جانب سے پاکستانی میڈیا کے خلاف توہین آمیز اور گھمنڈی طرزعمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریحام خان کی ڈگری کے مشکوک ہونے کی خبر ایک برطانوی اخبار نے جاری کی ہے لیکن اس کی تردید کرنے کے بجائے ریحام خان پاکستانی میڈیا پر برس رہی ہیں اور پاکستانی میڈیا کے خلاف نفرت انگیز اور تحقیرآمیز ریمارکس دے رہی ہیں ۔ کشورزہرا نے کہاکہ ریحام خان خود کو تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرے کا حصہ قراردیتی ہیں لیکن پاکستانی میڈیا کے حوالہ سے ان کی حقارت اور غروروتکبر سے بھرارویہ ان کے دعوے کی نفی کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا ریحام خان کو ’’قومی بھابھی‘‘ قراردے رہا ہے ، ان کے لباس، چوڑیوں کے ڈیزائن، قلفی کھانے کے شوق اور دیگر معاملات کو خبروں میں نمایاں کررہا ہے لیکن اسی میڈیا کے بارے میں ریحام خان کا شرمناک رویہ ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جوریحام خان کو ’’راتوں رات ‘‘سیاسی شخصیت بنانے میں مصروف ہیں ۔ محترمہ کشورزہرہ نے پاکستانی میڈیا اورصحافیوں کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ریحا م خان کے غیرذمہ دارانہ ، آمرانہ اور توہین آمیز رویے کا فوری نوٹس لیں اورپاکستانی صحافت کی تذلیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

Recommended