Urdu Poetry - Ghazal 'yun kiya karna' غزل ' یوں کِیا کرنا'

  • 8 years ago
یوں کِیا کرنا
اَب کے آؤ تو یوں کِیا کرنا
تم مِرے سامنے رہا کرنا
میں تمہیں دیکھتا رہوں ہر پَل
تم مجھے دیکھتی رہا کرنا
بھول جانا جدا ہوئے تھے کبھی
پھر سے اُلفت کا سلسلہ کرنا
جب لپٹتی ہو پھول سے شبنم
چاند راتوں میں تم مِلا کرنا
نیند میں تم سمٹ کے آنچل میں
دھیرے دھیرے سے کچھ کہا کرنا
اَب کے بھیگی رُتوں میں ساون کی
تم مِرے دل سے آ لگا کرنا
تم نے آنا ہے اور نہ آؤ گی
پھر تمہیں بھول کر بھی کیا کرنا

Recommended