Dr @AamirLiaquat Beeper on #Geo #News 29 January 2014
  • 10 years ago
Dr Aamir Liaquat Beeper on Geo News 29 January 2014
طالبان سے مذاکرات کی امید نہیں، معاملات آپریشن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
وزیر اعظم کی جانب سے طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل پر معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ردعمل
کراچی ۔۔ ۔(جیو نیوز) ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے طالبان سے مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے چار رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں عرفان صدیقی، میجر (ر)محمد عامر، رحیم اللہ یوسف زئی،اور رستم شاہ شامل ہیں جبکہ چوہدری نثار اس میں معاونت کریں گے اور وزیر اعظم خود اس کی نگرانی کریں گے۔ اس حوالے سے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کمیٹی کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ طالبان سے کیا مذکرات کرپائیں گے ۔ ہمیں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ اتنے سارے فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد بھی بار بار کہا جارہا ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں ، مگر ان پر بار بار الزام لگتا رہا ہے کہ فوج مذاکرات نہیں چاہتی۔ یہ امکان غالب تھا کہ فوج آپریشن کرسکتی تھی مگر انہوں نے نہیں کیا۔ میرے خیال میں موجودہ تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی صرف تمام حجت ہے اس کے بعد ہمیں کوئی اور لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ چونکہ طالبان اسلام اور دین کا سہارا لیتے ہیں جبکہ اس کمیٹی میں نہ علماء شامل ہیں اور نہ ہی ان کی دینی معلومات علماء کے پائے کی ہے اس لیے ایسا لگتا ہے کہ یہ طالبان کی جانب سے مسترد کردیے جائیں گے اور بہت جلد طالبان کی جانب سے یہ بیان آئے گا کہ یہ ہمارے مطلب کی کمیٹی نہیں ہے اس لیے انہیں مسترد کرتے ہیں اس طرح بہر حال یہ معاملہ آپریشن کی طرف جارہا ہے اور آپریشن کی ہی طرف اسے جانا چاہیے۔
Recommended